10 اپریل، 2017، 5:26 PM

ہندوستان کا کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر احتجاج

ہندوستان کا کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر احتجاج

ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر احتجاج کے لیے نئی دلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط خان کو طلب کیا اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر احتجاج کے لیے نئی دلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط خان کو طلب کیا اور احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا ہے۔ ہندوستان کے احتجاجی مراسلہ کے مطابق کل بھوشن یادیو کو گزشتہ سال ایران سے اغوا کیا گیا، کلبھوشن کی پاکستان میں موجودگی کبھی جامع اندازمیں نہیں بتائی گئی، بھارتی ہائی کمیشن نے13 بار قونصلر رسائی مانگی جونہیں دی گئی اور پھر اسے سزائے موت کاحکم سنادیا گیا۔

News ID 1871713

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha